مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک کمپنی منیجرنے احتجاج کرنے والے ملازمین پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک کارکن موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہواہے۔
اطلاعات کے مطابق کمپنی کے ملازمین اپنی اجرتوں کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے کہ منیجر نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور اس دوران ایک ورکرکو کچل ڈالا۔ منیجر نے پہلے کمپنی کے ملازمین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم جب ورکرز کی جانب سے گھیراﺅ کئے جانے کی کوشش کی گئی تو اس نے گاڑی دوڑا دی ۔عربی زبان کے روزنامہ سبق کے مطابق ”منیجر کی جانب سے دو ورکرز پر گاڑی چڑھا دینے کے باعث ایک ورکرموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ